QR CodeQR Code

حکمران جماعت کی اکثریت اپوزیشن کی تجویز کردہ نیب ترامیم کے خلاف ہے، شاہ محمود

24 Dec 2020 12:43

اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت شدت کے ساتھ جاری ہے اس لیے ہم نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے جلوس نہیں کرنے چاہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت کی اکثریت اپوزیشن کی تجویز کردہ نیب ترامیم کے خلاف ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا رانا ثنا اللہ کے نیب قوانین میں ترمیم کے حوالے سے الزامات کے جواب میں کہنا کہ ایک معزز آدمی اگر ایسی بات کرتا ہے تو کیا کہہ سکتا ہوں، یہ صرف ایک سیاسی شعبدہ بازی ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کی اکثریت اپوزیشن کی جانب سے تجویز کی گئی نیب ترامیم کے خلاف ہے۔ اپوزیشن کے جلسوں کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری لہر بہت شدت کے ساتھ جاری ہے اس لیے ہم نے کہا کہ اپوزیشن کو جلسے جلوس نہیں کرنے چاہئیں لیکن ان لوگوں نے ہماری بات نہیں مانی تو ہم خاموش ہو گئے، اب بھی ہم سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 905904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905904/حکمران-جماعت-کی-اکثریت-اپوزیشن-تجویز-کردہ-نیب-ترامیم-کے-خلاف-ہے-شاہ-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org