0
Thursday 24 Dec 2020 15:59

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نور محمد جیلانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نور محمد جیلانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ کورونا نے ایک اور سیاستدان کی زندگی کا خاتمہ کردیا، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی کووڈ 19 کے باعث انتقال کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر نور محمد جیلانی کورونا کے باعث انتقال کرگئے، پیر نور محمد جیلانی کووڈ کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ نور محمد جیلانی تھر پارکر کے حلقہ چھاچھرو سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، دو ہزار اٹھارہ کے عام انتخابات میں انہوں نے موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمو قریشی کو تھرپارکر کے حلقے این اے 221 پر شکست سے دوچار کیا تھا۔

اس سے قبل اکیس دسمبر کو مسلم لیگ نواز کی سینیٹر محترمہ کلثوم پروین بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں تھیں، سینیٹر کلثوم پروین گزشتہ گئی ہفتے سے کورونا وائرس کا شکار تھیں۔ سترہ دسمبر کو سینئر صحافی طارق محمود بھی کورونا کے باعث انتقال کرگئے تھے۔ دس دسمبر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مشیر اعجاز شاہ شیرازی بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 905931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش