QR CodeQR Code

نون لیگ کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے استعفیٰ دیدیا

24 Dec 2020 21:09

اسمبلی سیکرٹریٹ نے اورنگزیب نلوٹھہ کو 7 روز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اورنگزیب نلوٹھہ اگر اسپیکر کے روبرو پیش نہ ہوئے تو انکا استعفیٰ منظور کر لیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا، اسمبلی سیکریٹریٹ نے انہیں سات روز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں نون لیگی رہنما اورنگزیب نلوٹھہ اپنی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی اورنگزیب نلوٹھہ نے استعفیٰ اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کو جمع کرا دیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اورنگزیب نلوٹھہ کو 7 روز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اورنگزیب نلوٹھہ اگر اسپیکر کے روبرو پیش نہ ہوئے تو ان کا استعفیٰ منظور کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 905978

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905978/نون-لیگ-کے-رکن-خیبر-پختونخوا-اسمبلی-سردار-اورنگزیب-نلوٹھہ-نے-استعفی-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org