0
Thursday 24 Dec 2020 21:34

یمنی جنگ کے 2100 روز، سعودی جرائم کے وحشتناک اعداد و شمار

یمنی جنگ کے 2100 روز، سعودی جرائم کے وحشتناک اعداد و شمار
اسلام ٹائمز۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم "عین الانسانیہ" نے یمن پر مسلط کردہ جارح سعودی عرب کی جنگ کے 2,100 روز مکمل ہونے پر یمن میں جاری سعودی جرائم کے اعداد و شمار سے پردہ اٹھایا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ 2,100 دنوں کے دوران جارح سعودی عرب نے یمن کے اندر کل 17 ہزار 24 انسانوں کی جان لی ہے جن میں 3 ہزار 804 بچے اور 2 ہزار 389 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ اس مدت کے دوران کل 26 ہزار 355 غیر فوجی یمنی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 4 ہزار 128 بچے اور 2 ہزار 801 خواتین شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امیر ترین مسلم ملک سعودی عرب کی طرف سے غریب ترین مسلم ملک یمن پر مسلط کردہ وحشتناک جنگ میں یمن کو ہونے والے مالی نقصان کی تفصیل حسب ذیل ہے؛
1. 9 ہزار 526 مراکز پر مشتمل یمنی انفراسٹرکچر کی مکمل تباہی جن میں 15 ایئرپورٹس، 16 بندرگاہیں، 305 بجلی گھر اور 545 مواصلاتی مراکز بھی شامل ہیں۔
2. پینے کے پانی کے 2 ہزار 118 ذخائر، 1 ہزار 976 حکومتی مراکز اور 4 ہزار 490 پلوں کی مکمل تباہی۔
3. 22 ہزار 913 اقتصادی مراکز، 393 کارخانوں، تیل کے 289 ٹینکرز، 11 ہزار 365 تجارتی مراکز اور 411 ڈیری و پولٹری فارمز کی تباہی۔
4. 7 ہزار 229 شہری گاڑیوں، ماہی گیری کی 463 کشتیوں، خوراک کے 899 گوداموں، ایندھن کے 393 مراکز، 678 بازاروں اور غذائی سازوسامان سے لدے 794 ٹرالرز پر عمدی حملہ۔
5. 5 لاکھ 69 ہزار 283 گھروں کی جزئی تباہی اور 177 یونیورسٹیوں، 1 ہزار 393 مساجد، سیر و سیاحت کے 366 مقامات اور 389 ہسپتالوں کی مکمل تباہی۔
6. 1 ہزار 99 سکولوں و تعلیمی اداروں، 7 ہزار 5 زرعی زمینوں، کھیلوں کے 133 مراکز، 245 تاریخی مقامات اور 47 میڈیا سنٹرز کی جزئی تباہی۔

واضح رہے کہ جارح سعودی شاہی رژیم نے "جمہوریت کی بحالی" کے بھونڈے بہانے کے ساتھ مارچ 2015ء سے یمنی عوام پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جبکہ عالمی برادری کے اصرار اور کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود نہتے یمنی شہریوں پر تاحال سعودی بمباری جاری ہے۔

خبر کا کوڈ : 905983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش