0
Thursday 24 Dec 2020 21:40

اسرائیل کے حوالے سے حکومت پر دباؤ ہے تاہم حکمرانوں کا کوئی اعتبار نہیں، مشتاق خان

اسرائیل کے حوالے سے حکومت پر دباؤ ہے تاہم حکمرانوں کا کوئی اعتبار نہیں، مشتاق خان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ سویڈن اور ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور فرانس میں رسول اللہ ﷺ کے خاکے بنانے نے مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کردیا ہے، اسلام اور شعائر اسلام کے خلاف ملکی اور بین الاقوامی سازشوں کو ناکام بنائیں گے، ختم نبوت کے حوالے سے جماعت اسلامی روشن تاریخ رکھتی ہے۔ جب تک جماعت اسلامی کا ایک فرد بھی پارلیمنٹ میں موجود ہے کوئی بھی طاقت حرمتِ قرآن، ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کوئی کوشش نہیں کرسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے المرکز الاسلامی پشاور میں ختم نبوت کنونشن اور فہم دین کنونشن سے الگ الگ خطاب میں کیا۔ کنونشن سے صوبائی سیکرٹری جنرل عبدالواسع، نائب امیر مولانا محمد اسماعیل اور صدر مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت مفتی امتیاز مروت نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن میں صوبائی نائب امیر مولانا تسلیم اقبال، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ہدایت اللہ صوبہ بھر سے مجلس تحفظ ختم نبوت کے اضلاع کے صدور نی شرکت کی۔ مشتاق خان کا مزید کہنا تھا کہ قادیانی اسلام، دستور اور پاکستان کے غدار ہیں، جو دستور، عقیدے، ریاست اور حکومت کا غدار ہے ان کے ساتھ غداروں جیسا سلوک ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قادیانیت برطانیہ اور یورپ کا کاشت شدہ پودا ہے، قادیانیت کے ذریعے امت کو تقسیم کرنے اور ختم نبوت کی بنیاد کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ قادیانیوں کی سرپرستی سے یورپ نے ایک لمحے کے لئے بھی ہاتھ نہیں کھینچے۔ ہم لٹریچر، تعلیم، پروگرامات، پارلیمنٹ اور میڈیا میں قادیانت کا گھیراؤ کریں گے۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے چھوٹے اور بڑے پیمانے پر معیشت کا بیڑا غرق کردیا۔ اسرائیل کے حوالے سے حکومت پر دباؤ ہے اور ہمیں اس حوالے سے ان پر کوئی اعتبار نہیں کہ وہ اس دباؤ کو برداشت کرلے گی۔ حکومت کا کشمیر کا مسئلہ بھول چکی ہے۔ کشمیر کو بھارت اور مودی کے حوالے کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔ کرپشن بڑھ گئی ہے، کمیشنز بنائے گئے، رپورٹیں آئیں لیکن کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو نجات دلانے کے لئے میدان میں ہے۔ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔ ہم جماعت کے پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد آگے بڑھائیں گے۔ جماعت اسلامی کے پاس نہ کوئی پانامہ زدہ ہے نا کسی قسم کی کرپشن میں ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 905984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش