0
Thursday 24 Dec 2020 21:56

کھرمنگ میں پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کھرمنگ میں پاک فوج کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے زیر اہتمام ضلع کھرمنگ کے گائوں مہموش تھنگ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ دو روزہ میڈیکل کیمپ میں 696 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ کیمپ کے دوران 696 مختلف قسم کے بیماریوں کے مریضوں کو میڈیکل اسپیشلسٹ، سرجیکل اسپیشلسٹٗ اور ڈینٹل سرجن نے طبی امداد فراہم کیا۔ مریضوں میں 175 میڈیکل اور سرجری والے مریض، 150 بچے، 186 خواتین اور 185 دانتوں کے مریض شامل تھے۔ کیمپ میں 43 لیبارٹری ٹیسٹ اور ایکس رے بھی کیے گئے۔ علاقے کے ضرورت مند لوگوں میں مفت دوائیں اور بیواؤں اور یتیموں میں راشن پیک تقسیم کیے گئے۔ مقامی لوگوں کو بیماریوں سے بچاؤ، ذاتی حفظان صحت اور دانتوں کی صفائی کے بارے میں آگاہی لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 905988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش