0
Thursday 24 Dec 2020 22:03

دوستوں کیساتھ گہرے تعلقات شامی سفارتکاری کا محور جبکہ حزب اللہ و ایران اولین حلیف ہیں، فیصل مقداد

دوستوں کیساتھ گہرے تعلقات شامی سفارتکاری کا محور جبکہ حزب اللہ و ایران اولین حلیف ہیں، فیصل مقداد
اسلام ٹائمز۔ شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے سابق شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کے چہلم کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک تقریب کے بعد میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولید المعلم نے شامی حاکمیت اور دوستوں کے ساتھ موجود اتحاد کی مضبوطی کی خاطر مکمل طور پر ہم آہنگ انداز سے کام کیا ہے۔ عرب ای مجلے العہد کے ساتھ گفتگو میں شامی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ دوستوں کے ساتھ قائم اتحاد کی مضبوطی شامی سفارتکاری کا محور ہے جبکہ شام اسی روش پر چلتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف اپنی جنگ اور دوستوں کے ساتھ قائم اپنے اتحاد کی مضبوطی کے لئے کوشاں رہے گا۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اور ایران، شام کے اولین حلیف ہیں۔


فیصل مقداد نے اپنی گفتگو میں تاکید کی کہ شامی سفارتکاری، ولید المعلم کی جانب سے مقرر کئے گئے اسی اصول پر کاربند رہے گی اور یہی وہ اصول ہے جس کی خاطر انہوں نے بین الاقوامی سمیت ہر فورم پر کھل کر جدوجہد کی ہے۔ واضح رہے کہ شام کے سابق وزیر خارجہ ولید المعلم 16 نومبر 2020ء کے روز انتقال کر گئے تھے جس کے بعد فیصل مقداد کو ان کی جگہ شام کا نیا وزیر خارجہ بنا دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 905992
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش