QR CodeQR Code

پی ڈی ایم کی تحریک اندرونی اختلافات کیوجہ سے ختم ہو جائیگی، عمران خان

24 Dec 2020 22:20

ذرائع کے مطابق ترجمانوں کو چارٹر آف ڈیموکریسی کے آرٹیکل 23 پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی میں سینیٹ انتخاب کی اوپن بیلٹنگ پر اتفاق کیا تھا۔ اب اپنے ہی چارٹر کیخلاف جاکر اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک آپسی اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ احتساب سے کوئی بھی نہیں بچے گا، میں نے خود عدالتوں میں پیش ہوکر جواب دیئے، اپوزیشن رہنماء بھی نیب کو جواب دیں۔ وزیراعظم نے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران معلوم ہوا مسلم لیگ نون میں بڑے قبضہ مافیا موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق ترجمانوں کو چارٹر آف ڈیموکریسی کے آرٹیکل 23 پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی میں سینیٹ انتخاب کی اوپن بیلٹنگ پر اتفاق کیا تھا۔ اب اپنے ہی چارٹر کے خلاف جاکر اوپن بیلٹنگ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم تحریک آپسی اختلافات کی وجہ سے ہی ختم ہو جائے گی، استعفیٰ دینے والے اب استعفوں سے بھاگ رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی بھی احتساب سے بھاگ نہیں سکتا، میں نے خود عدالت میں ہر چیز پیش کی، مولانا فضل الرحمان نیب میں اس لیے پیش نہیں ہو رہے کہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔ اجلاس میں لینڈ مافیا کے خلاف جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن کے دوران معلوم ہوا مسلم لیگ نون میں بڑے قبضہ مافیا موجود ہیں۔ بیرون ملک پاکستانیوں اور سرکاری زمینوں پر قبضے کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 905994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/905994/پی-ڈی-ایم-کی-تحریک-اندرونی-اختلافات-کیوجہ-سے-ختم-ہو-جائیگی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org