0
Thursday 24 Dec 2020 22:21

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض افواج نے ضلع باڑہ مولا کے علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جب کہ بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 2 کشمیری نوجوان بھی شہید ہوگئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آپریشن بدھ کو شروع کیا گیا تھا، شہید ہونے والوں میں فٹبال کا کھلاڑی بھی شامل ہے جب کہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
خبر کا کوڈ : 905995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش