0
Friday 25 Dec 2020 00:34

وزیر زراعت کاظم میثم کا دیامر کا دورہ، علماء، عمائدین اور سرکاری حکام سے ملاقات

وزیر زراعت کاظم میثم کا دیامر کا دورہ، علماء، عمائدین اور سرکاری حکام سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت محمد کاظم میثم نے دیامر کا دورہ کیا اور محکمہ زراعت کے حکام، علماء اور عمائدین سے ملاقات کی۔ چلاس پہنچنے پر محکمہ زراعت کے حکام نے ان کا استقبال کیا اور ہار پہنائے۔ چلاس گونر فارم میں محکمہ زراعت کے حکام، عمائدین اور علماء نے روایتی چادر کا تحفہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر سرکاری حکام اور مقامی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے، زراعت کا پیشہ انبیاء علیہم السلام کا پیشہ رہا ہے، اس پیشے سے ہم معاشی بہتری لا سکتے ہیں، ساتھ ہی یہ نیکی اور حسنہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرسبز و شاداب اور ہریالی کیلئے کمیونٹی اور متعلقہ محکمہ کو پہلے سے زیادہ محنت کرنی ہوگی، تاکہ یہ علاقہ زرعی میدان میں ترقی کرسکے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر کو محکمہ زراعت کے مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 906025
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش