QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمن کیساتھ پھر ہاتھ ہوگیا، پی پی عملی طور پر استعفوں سے پیچھے ہٹ گئی، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

25 Dec 2020 01:59

ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں پارٹیاں سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیکر اسکو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جس سے مولانا کی ساری آرزووں پر پانی پھر گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ پھر ہاتھ ہوگیا، استعفوں کو ایٹم بم قرار دینے والی پیپلزپارٹی اس ایٹم بم کو استعمال کرنے سے عملی طور پر پیچھے ہٹ گئی ہے، جس کا واضح اظہار پیپلزپارٹی کے رویوں سے ہو رہا ہے کہ زرداری صاحب نے سینیٹ الیکشن سے قبل استعفے نہ دینے اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا مشورہ دے دیا ہے، جبکہ پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن کرانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے اور ان کے مطالبے پر الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کرانے کا اعلان بھی کر دیا ہے، پیپلزپارٹی اس الیکشن میں شرکت بھی کر رہی ہے۔

اس سے ملتی جلتی رائے مسلم لیگ کے اراکین اسمبلی کی بھی ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ کی بات صرف حکومت کو دھمکانے اور مولانا فضل الرحمن کو تھوڑی دیر کیلئے خوش کرنے کیلئے تھی، ورنہ دونوں پارٹیاں استعفیٰ دیکر سینیٹ اور اسمبلیوں کو ختم کرنے یا اس کو کمزور کرنے کے بجائے سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لیکر اس کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جس سے افسوس مولانا کی ساری آرزوں پر پانی پھر گیا ہے، ایک بار پھر مولانا کو بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 906039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906039/مولانا-فضل-الرحمن-کیساتھ-پھر-ہاتھ-ہوگیا-پی-عملی-طور-پر-استعفوں-سے-پیچھے-ہٹ-گئی-صاحبزادہ-ابوالخیر-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org