QR CodeQR Code

مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان عباسی کی ملاقات، ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن پر گفتگو

25 Dec 2020 09:52

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے درمیان ضمنی انتخابات اورسینیٹ الیکشن پر بات ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امیر جمعیت العلمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی ہدایت پر کی ہے۔ ملاقات میں ضمنی انتخابات اور سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی کے مؤقف بھی مشاورت کی گئی ہے۔ مسلم لیگ نون مرکزی نائب صدر اور میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے بھی گزشتہ شب ضمنی انتخابات پر پی پی کے مؤقف پہ مشاورت کی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 906051

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906051/مولانا-فضل-الرحمان-اور-شاہد-خاقان-عباسی-کی-ملاقات-ضمنی-انتخابات-سینیٹ-الیکشن-پر-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org