QR CodeQR Code

پاکستان کے جاری کردہ سیاسی نقشے پر مبنی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا گیا

25 Dec 2020 11:36

25 دسمبر کے تاریخی موقع پر جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جموں کشمیر سمیت سیاچن اور سرکریک کے تنازع پر پاکستان کے مؤقف کو بھی اجاگر کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پوسٹ نے پاکستان کے جاری کردہ سیاسی نقشے پر مبنی ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ پاکستان کے جاری کیے گئے سیاسی نقشے کی تصویر پر مبنی 20 روپے مالیت کا ڈاک ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ یادگاری ڈاک ٹکٹ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش 25 دسمبر کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان پوسٹ آفس کی جانب سے جاری کردہ یادگاری ڈاکٹ ٹکٹ واضح کرتا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت نے غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہی حتمی حل ہوگا۔ 25 دسمبر کے تاریخی موقع پر جاری کردہ یادگاری ڈاک ٹکٹ جموں کشمیر سمیت سیاچن اور سرکریک کے تنازع پر پاکستان کے مؤقف کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 906069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906069/پاکستان-کے-جاری-کردہ-سیاسی-نقشے-پر-مبنی-ڈاک-ٹکٹ-کر-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org