0
Tuesday 9 Aug 2011 19:08

غیرملکیوں کی رفت وآمد کنٹرول کرنے سے سے دہشتگردی میں کمی، 100 سے زائد افغان فوجیوں کی پاکستان میں موجودگی کا انکشاف

غیرملکیوں کی رفت وآمد کنٹرول کرنے سے سے دہشتگردی میں کمی، 100 سے زائد افغان فوجیوں کی پاکستان میں موجودگی کا انکشاف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فضل کریم خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سو سے زائد افغان فوجی اہلکار اس وقت پاکستان میں مقیم ہیں، ایجنسیوں کی مدد سے ان کو تلاش کر کے ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔’’اسلام ٹائمز‘‘ کے خصوصی ذرائع نے فون پر بتایا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا نے اس بات کا کھل کر اعتراف کیا کہ فاٹا میں متعدد افغان باشندے موجود ہیں، جن سے امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں اور سی آئی اے کے روابط ہیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے مزید بتایا کہ ہمیں سب کی خبر ہے کہ کون کہاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں امریکیوں کے بغیر اجازت داخلے پر پابندی سے وہاں دہشت گردی کے واقعات اور ڈرون حملوں میں خاطر خواہ کمی واقع ہوئی ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں رکن کمیٹی نور عالم نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایک بااثر شخصیت 375 افغانیوں کو مہمند ایجنسی میں بطور قبیلہ رجسٹر کروانے کیلئے سرگرم ہے۔ نور عالم کا کہنا تھا کہ ایک بااثر شخصیت مہمند ایجنسی میں 375 افغانیوں کو قبیلہ کے طور پر رجسٹر کروانے کیلئے کوشش کر رہی ہے یہ شخصیت پہلے آئی ایس آئی کے ساتھ کام کرتی رہی ہے، آج کل سی آئی اے اور را کیلئے کام کر رہی ہے۔ جس پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا فضل کریم خٹک نے کہا کہ ہم اس شخصیت سے آگاہ ہیں اور 375 افراد کے حوالے سے بھی کام کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاٹا میں ایسے بہت سے مقامی رہنما ہیں، جن کے سی آئی اے سے روابط ہیں اور وہ ہی سی آئی اے کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی کی وارداتیں کرواتے ہیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکیوں کی نقل و حرکت پر فاٹا اور خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں پابندی عائد کر دی جائے تو ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ ممتاز صحافی اور تجزیہ نگار زاہد ملک کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کا نیٹ ورک پاکستان بھر میں موجود ہے، جس کے کالعدم جہادی جماعتوں سے رابطے ہیں اور وہ سی آئی اے کی ہدایت پر ہی دہشت گردی کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 90607
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش