QR CodeQR Code

وزیراعظم سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات، کنٹرول لائن کی صورتحال پر غور

25 Dec 2020 12:27

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ و رانہ امور اور بیرونی و اندرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ و رانہ امور اور بیرونی و اندرونی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں کنٹرول لائن کے ساتھ بھارتی افواج کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں اور مسلسل اشتعال انگیز اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پوری قوم کی حمایت کے ساتھ مادر وطن کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 906089

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906089/وزیراعظم-سے-آرمی-چیف-اور-ڈی-جی-آئی-ایس-کی-ملاقات-کنٹرول-لائن-صورتحال-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org