0
Friday 25 Dec 2020 14:48

فیصل آباد، امامیہ اسکاوٹس کے زیراہتمام بیسک لائف سپورٹ & فائر سیفٹی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد

فیصل آباد، امامیہ اسکاوٹس کے زیراہتمام بیسک لائف سپورٹ & فائر سیفٹی ٹریننگ پروگرام کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے شعبہ امامیہ اسکاؤٹس کے زیراہتمام  فیصل آباد سٹی میں Rescue 1122 کے تعاون اور اشتراک سے 2 روزہ بیسک لائف سپورٹ & فائر سیفٹی ٹریننگ پروگرام انعقاد کیا گیا۔ ٹریننگ پروگرام میں ریسکیو ٹرینرز نے بیسک لائف اسپورٹ اینڈ فائر سیفٹی کے موضوعات پر کلاسیں لیں اور مہارتوں کی عملی مشقیں کروائیں۔ ٹریننگ پروگرام میں شریک رضاکار نوجوانوں نے پروگرام میں ٹریننگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ امامیہ اسکاوٹس کے ادارہ علمدار کیطرف سے جاری بیسک لائف سپورٹ & فائر سیفٹی ٹریننگ پروگرام پاکستان کے مختلف اضلاع میں جاری ہیں۔ فیصل آباد میں منعقد ہونیوالے پروگرام میں سابق چیف امامیہ چیف اسکاوٹ محمد عباس نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 906113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش