QR CodeQR Code

جمعیت علما اسلام نے مولانا شیرانی اور حافظ حسین کو پارٹی سے نکال دیا

25 Dec 2020 16:15

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجلس عاملہ نے  نظم وضبط کمیٹی کی سفارشات پر  متفقہ فیصلہ کیا۔ جلس عاملہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رہنما وضاحت کرتا ہے اور معافی مانگتا ہے تو کمیٹی فیصلہ کرنے میں بااختیار ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔جمعیت علما اسلام نے مولانا محمد خان شیرانی اور حافظ حسین احمدکو پارٹی سے نکال دیا۔ ذرائع کے مطابق جمعیت علما اسلام کی مجلس عاملہ کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں مولانا محمد خان شیرانی،حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب خان اور مولاناشجاع الملک کوپارٹی سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مجلس عاملہ نے  نظم وضبط کمیٹی کی سفارشات پر  متفقہ فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی رہنما وضاحت کرتا ہے اور معافی مانگتا ہے تو کمیٹی فیصلہ کرنے میں بااختیار ہو گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک بیان میں سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں، وہ عمران خان کو کیسے کہتے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ ہے، میرا ماننا ہےکہ یہ پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں، اگر کوئی ایسا سوچ رہاہے تو یہ اس کی خام خیالی ہے۔


خبر کا کوڈ: 906128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906128/جمعیت-علما-اسلام-نے-مولانا-شیرانی-اور-حافظ-حسین-کو-پارٹی-سے-نکال-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org