QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے سینئر رہنما عامر خان بھی کورونا وائرس سے متاثر

25 Dec 2020 16:22

ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور کارکنان اور عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما عامر خان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔ ایم کیو ایم کے ذرائع کا کہنا تھا کہ عامر خان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور کارکنان اور عوام سے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ عامر خان ایم کیو ایم میں سینئر ڈپٹی کنوینئر کا عہدہ رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 906131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906131/ایم-کیو-کے-سینئر-رہنما-عامر-خان-بھی-کورونا-وائرس-سے-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org