0
Friday 25 Dec 2020 22:06

بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کیخلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ

بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کیخلاف سکردو میں احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ بلتستان یونیورسٹی میں غیر قانونی بھرتیوں، میرٹ کی خلاف ورزی اور متنازعہ سلیکشن بورڈ، وائس چانسلر اور رجسٹرار کیخلاف سکردو یادگار پر عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں سیاسی و سماجی تنظیموں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر اور رجسٹرار نے من مانی کر کے مقامی اہل اور پی ایچ ڈی افراد کو دیوار سے لگاتے ہوئے کم پڑھے لکھے اور من پسند افراد کی تقرریاں کیں، جامعہ بلتستان اقربا پروری کا شکار ہے، وی سی اور رجسٹرار نے اپنے رشتہ داروں کو بھرتی کرنے کیلئے خطے کے قابل ترین نوجوانوں کو دیوار سے لگایا اور انہیں متنازعہ سلیکشن بورڈ کے ذریعے نااہل کروا دیا۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ خود رجسٹرار کی پوسٹ پر پی ایچ ڈی نوجوانوں کو مسترد کر کے ایم اے پاس شخص کی تقرری کی گئی، یہ یونیورسٹی میں میرٹ کی پامالی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ مظاہرین نے اس موقع پر وی سی اور رجسٹرار کو ہٹانے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔ یاد رہے کہ بلتستان یونیورسٹی اس وقت سکینڈلز کی زد میں ہے۔ وی سی اور رجسٹرار پر سنگین الزامات لگ رہے ہیں جبکہ سول سوسائٹی اور طلبہ و طالبات بھی سراپا احتجاج ہیں۔ دوسری جانب آج ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ نے بھی یونیورسٹی سلیکشن بورڈ کو تحلیل کر کے بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے غیر جانبدار کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 906157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش