QR CodeQR Code

جی بی میں ای ہیلتھ کا نظام متعارف کرانے کیلئے ایک ماہ میں سفارشات تیار کرنے کا حکم

25 Dec 2020 22:22

اسلام آباد میں شعبہ سوشل ہیلتھ یونٹ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ جی بی کے تمام اضلاع میں ڈاکٹروں کی رہائش کے انتظام کیلئے پندرہ دنوں میں سفارشات جمع کرائی جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے سرکاری ہسپتالوں میں ای ہیلتھ نظام متعارف کرانے کیلئے ایک ماہ کے اندر سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد میں شعبہ سوشل ہیلتھ یونٹ محکمہ صحت گلگت بلتستان کے حکام کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے کہا کہ جی بی کے تمام اضلاع میں ڈاکٹروں کی رہائش کے انتظام کیلئے پندرہ دنوں میں سفارشات جمع کرائی جائیں۔ انہوں نے سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علاج و معالجہ کی خاطر سرکاری امداد دی جانے والی درخواستوں پر کارروائی تیز کرنے کیلئے درخواست گزاروں کی مالی حیثیت کی تصدیق کا عمل چار دنوں میں مکمل کی جائے اور مقررہ وقت پر من و عن عمل کیا جائے۔ انہوں نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں ای ہیلتھ کا نظام متعارف کرانے کیلئے 30 دنوں کے اندر اپنی سفارشات جمع کرائیں۔


خبر کا کوڈ: 906158

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906158/جی-بی-میں-ہیلتھ-کا-نظام-متعارف-کرانے-کیلئے-ایک-ماہ-سفارشات-تیار-کرنے-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org