QR CodeQR Code

مریم صفدر نے ٹوئٹر پر اقرار کیا ہے میاں نواز شریف نے 2 بار وفد اسرائیل بھیجا، شہباز گل

25 Dec 2020 23:38

سماجی رابطے کی سائیٹ پر ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا ہے کہ نریندرا مودی کے ساتھ کھٹمنڈو میں ملاقاتوں کا راز تو برکھا دت نے فاش کر دیا تھا، اب مولانا اجمل قادری نے بھی پردہ اٹھا دیا کہ نواز شریف نے انہیں اسرائیل بھیجا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ مولانا اجمل قادری نے پردہ اٹھا دیا کہ نواز شریف نے انہیں اسرائیل بھیجا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ مریم صفدر کے ٹوئٹر پر اقرار کے بعد کہ میاں نواز شریف نے 2 بار وفد اسرائیل بھیجا، اب مولانا اجمل قادری کا اعتراف کہ سابق وزیراعظم کے اسرائیل بھیجے گئے وفد میں وہ بھی شامل تھے۔

انہوں نے لکھا کہ جھوٹ، مکر، فریب، فراڈ اور کرپشن، منافقت میں ماہر مریم صفدر سے اب قوم سوال پوچھتی ہے کہ نواز، اسرائیل کا ایجنٹ کیوں بنا؟۔ ڈاکٹر شہباز گل نے مزید لکھا کہ نریندرا مودی کے ساتھ کھٹمنڈو میں ملاقاتوں کا راز تو برکھا دت نے فاش کر دیا تھا، اب مولانا اجمل قادری نے بھی پردہ اٹھا دیا کہ نواز شریف نے انہیں اسرائیل بھیجا تھا، اب سمجھ آئی کے کہ نواز دن رات پاکستانی فوج کے خلاف زہر کیوں اگلتا ہے، اب قوم جاننا چاہتی ہے کہ یہ کھیل کب سے کھیلا جا رہاُہے۔
 


خبر کا کوڈ: 906169

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906169/مریم-صفدر-نے-ٹوئٹر-پر-اقرار-کیا-ہے-میاں-نواز-شریف-2-بار-وفد-اسرائیل-بھیجا-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org