QR CodeQR Code

دورہ اسرائیل، جھوٹی خبر پر برطانوی ویب سائٹ کی زلفی بخاری سے معذرت

25 Dec 2020 23:49

ترجمان وزارت اوورسیز کے مطابق اسرائیل نواز برطانوی ویب سائٹ نے جھوٹی خبر کے تمام لنکس ہٹا دیئے۔ مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ کے ڈائریکٹر نے زلفی بخاری کی قانونی ٹیم کو خط لکھا ہے جس میں زلفی بخاری سے متعلق بے بنیاد خبر نشر کرنے پر معذرت کر لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دورہ اسرائیل کے حوالے سے جھوٹی خبر پر برطانوی ویب سائٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری سے معذرت کرلی۔ ترجمان وزارت اوورسیز کے مطابق اسرائیل نواز برطانوی ویب سائٹ نے جھوٹی خبر کے تمام لنکس ہٹا دیئے۔ مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ کے ڈائریکٹر نے زلفی بخاری کی قانونی ٹیم کو خط لکھا ہے جس میں زلفی بخاری سے متعلق بے بنیاد خبر نشر کرنے پر معذرت کر لی ہے، مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ خبر حقائق کے منافی تھی، زلفی بخاری کی فیک نیوز نشر کرنے والوں کے خلاف قانونی چاری جوئی کے اقدام کے بعد ویب سائیٹ نے کہا ہے کہ وہ زلفی بخاری سے متعلق خبر نشر کرنے پر تحریری معذرت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 906173

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906173/دورہ-اسرائیل-جھوٹی-خبر-پر-برطانوی-ویب-سائٹ-کی-زلفی-بخاری-سے-معذرت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org