0
Saturday 26 Dec 2020 00:29

پاکستان میں تیار کردہ جدید ترین وینٹی لیٹر آزمائشی مراحل میں داخل

پاکستان میں تیار کردہ جدید ترین وینٹی لیٹر آزمائشی مراحل میں داخل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تیارکردہ وینٹی لیٹر کے اولین نمونے (پروٹوٹائپ) میں درآمد شدہ جدید وینٹی لیٹرز کے تمام خواص موجود ہیں اور اب اسے پاکستان انجیینئرنگ کونسل کے آئی اینڈ ٹی سی سینٹر (آئی اینڈ ٹی سی) کے حوالے کیا گیا ہے، جہاں اس کی آزمائش کی جائے گی۔ تکنیکی طور پر وینٹی لیٹر کے پروٹوٹائپ کو اے وی بی ون کا نام دیا گیا ہے۔ مرکز میں دو ہفتے تک اسے ہر طرح سے جانچا جائے گا اور اسے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے حوالے کیا جائے گا۔ اس کے بعد ڈریپ ہی اس کی اجازت اور رجسٹریشن دینے کے بعد پاکستان میں اسے استعمال کی سند دے گی۔

پاکستان انجینئرنگ کونسل کی ٹیم کی رہنمائی بریگیڈیئر طارق جاوید کریں گے جن میں ان کی ٹیم کے انجینیئر بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سیںٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وینٹی لیٹر کے لیے سافٹ ویئر کی تیاری کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ٹیم وینٹی لیٹر کی ڈیزائننگ، تیاری اور دیگر امور سے آگاہ کیا گیا۔ طارق جاوید نے وینٹی لیٹر سازی کے کارخانے کا دورہ بھی کیا جو کراچی کے سائٹ ایریا میں واقع ہے۔ اس موقع پر انہیں فیکٹری میں وینٹی لیٹر تیار کرنے کی صلاحیت اور پیداواری استعداد کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 906183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش