0
Tuesday 9 Aug 2011 20:35

دو ایٹمی ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر کا حل دنیا کی ضرورت ہے، یورپین پارلیمنٹ

دو ایٹمی ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر کا حل دنیا کی ضرورت ہے، یورپین پارلیمنٹ
اسلام ٹائمز۔ یورپی پارلیمنٹ کے ممبرز مس کیتھرین، داوؤد باؤ اور مسٹر کرپس نے کہا ہے کہ دو ایٹمی ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر کا حل دنیا کی ضرورت ہے جس سے خطے میں امن اور خوشحالی آئے گی اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کے دروان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی نئی حکومت سے جہاں ہمیں توقعات ہیں وہاں کشمیر سنٹر برسلز کی خدمات قابل قدر ہیں، جنہوں نے اپنے انداز اور اپنی مدد آپ کے تحت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کی اور وہاں کے مسائل سے ممبران پارلیمنٹ کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم چوہدری عبدالمجید اور ان کی حکومت خطے میں امن کو فروغ دے گی اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنی کاوشیں تیز تر کرے گی۔ یورپین پارلیمنٹ خطے میں امن کے لئے آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی اور کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے باقاعدہ کانفرنسز کا انعقاد کرے گی، تاکہ تنازع کشمیر کے حوالے سے رائے عامہ ہموار کی جا سکے۔ ممبران پارلیمنٹ نے حکومت کے اس فیصلے کو سراہا کہ آزاد کشمیر سے صحافی، سول سوسائٹی کے افراد مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے دورے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان دوروں سے آپس میں مل بیٹھنے اور ایک دوسرے کو سمجھنے کا موقع ملے گا اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو ہو سکے گی کیونکہ مسئلہ کشمیر گمبھیر صورتحال اختیار کرتا چلا جا رہا ہے، عوام دن بدن مسائل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں۔ ان حالات میں ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 90619
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش