QR CodeQR Code

سچ و حق کی بات کرنے ولے رہنماوں کو پارٹی سے نکالنا کوئی جمہوریت نہیں، علی امین گنڈا پور

26 Dec 2020 01:00

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد جے یو آئی اے کے بڑے رہنماؤں میں تھے، مولانا نے چوری نہیں کی تو اداروں کو دھمکیاں کیوں دے رہے ہیں؟۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور سمیت وفاقی وزراء نے جے یو آئی سے 4 رہنماؤں کو نکالے جانے کو غیر جمہوری رویہ قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ مولانا شیرانی اور حافظ حسین احمد جے یو آئی اے کے بڑے رہنماؤں میں تھے، سچ و حق کی بات کرنے پر انہیں پارٹی سے نکالنا کوئی جمہوریت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا نے چوری نہیں کی تو اداروں کو دھمکیاں کیوں دے رہے ہیں؟۔

واضح رہے کہ جمعیت العلمائے اسلام (ف) کی مجلس عامہ کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت پارٹی سے نکالے جانے والے سینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے قیام اور اظہار رائے کی آزادی کے دعویدار جمعیت میں موروثیت کے قائل ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 906196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906196/سچ-حق-کی-بات-کرنے-ولے-رہنماوں-کو-پارٹی-سے-نکالنا-کوئی-جمہوریت-نہیں-علی-امین-گنڈا-پور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org