QR CodeQR Code

جیل میں ملاقات حکومت کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتی، شاہد خاقان عباسی

26 Dec 2020 08:11

پی ایم ایل کے رہنما کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ شہباز شریف تمام فیصلے اپنی جماعت کی مشاورت سے کرتے ہیں اور فیصلے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس ہی میں ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جیل میں ملاقات حکومت کی مرضی کے بغیر نہیں ہوتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ملاقات کس کے ایما اور مرضی سے ہوئی، یہ بات کچھ شبہات پیدا کرتی ہے لیکن اس کا مسلم لیگ (ن) کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف تمام فیصلے اپنی جماعت کی مشاورت سے کرتے ہیں اور فیصلے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس ہی میں ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 906218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906218/جیل-میں-ملاقات-حکومت-کی-مرضی-کے-بغیر-نہیں-ہوتی-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org