0
Saturday 26 Dec 2020 08:18

کوہلو میں آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد

کوہلو میں آپریشن، بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کوہلو میں لیویز فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ و بارود برآمد کر لیا، حکام کے مطابق اسلحہ اور گولہ و بارود تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کوہلو ممتاز کھیتران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ اطلاع پر لیویز فورس نے تحصیل کاہان کے علاقے سوراف میں کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ کارروائی میں ایک کمپاؤنڈ سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔ڈپٹی کمشنر کوہلو کا کہنا تھا کہ برآمد کردہ اسلحہ و گولہ بارود میں ایک اینٹی ایئرکرافٹ گن بمعہ 68 راؤنڈز شامل ہیں، اس کے علاوہ کارروائی میں 11 بارودی سرنگیں، دو عدد 82 ایم ایم مارٹر راؤنڈز، سات آر پی جی راؤنڈز، 11 فیوز اور دیگر مواد بھی برآمد کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اسلحہ اور گولہ و بارود تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔
خبر کا کوڈ : 906220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش