0
Saturday 26 Dec 2020 18:53
سب کرپٹ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمع ہیں

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سنجیدہ سیاست کی ہے، پیر معصوم نقوی

وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ لینے والوں نے خود گھر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سنجیدہ سیاست کی ہے، پیر معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مختلف وفود سے گفتگو میں جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سنجیدہ سیاست کی ہے، مولانا فضل الرحمان کی خواہش پر کبھی استعفے نہیں دے گی، آصف علی زرداری تجربہ کار سیاستدان ہیں، مولانا فضل الرحمان کو سمجھالیں گے، موجودہ حالات میں پی ڈی ایم کی قیادت انتشار اور مایوسی کا شکار ہے، وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ لینے والوں نے خود گھر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور استعفے لئے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اسٹیج پر ایک دوسرے کیساتھ بیٹھے ہیں، لیکن ان کے نظریات ملتے ہیں اور نہ ہی سیاسی مفادات، سب کرپٹ مولانا فضل الرحمن کی قیادت میں جمع ہیں، سوائے اپنی کرپشن چھپانے کیلئے پی ڈی ایم کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل رحمان کی چھتری کے نیچے جمع ہونیوالی جماعتوں میں سوائے حکومت کو پریشان کرنے کی بجائے، ان میں کوئی قدر مشترک نہیں ہے، انتشار کی سیاست کو باشعور عوام نے ہمیشہ مسترد کر دیا ہے، حیرت ہے کہ عمران خان کا استعفیٰ مانگنے والے، اب خود اپنے استعفوں کا اعلان کر رہے ہیں اور پارٹی قیادت جمع بھی کر رہی ہے۔ جے یو پی کے سربراہ نے کہا کہ کوئی بھی اپوزیشن رکن پارلیمنٹ استعفیٰ نہیں جمع نہیں کروائے گا اور اگر جمع کیا بھی گیا تو ذاتی شنوائی میں استعفوں کی تصدیق نہیں کی جائے گی، ہمیں یقین ہے کہ پیپلزپارٹی ایسا ہرگز نہیں کرے گی، کیونکہ پیپلز پارٹی کو 1985ء کے غیر جماعتی انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد ہونیوالے نقصان کا آج تک احساس ہے اور وہ اس نقصان کو کبھی نہیں پورا نہیں کرسکی۔
خبر کا کوڈ : 906240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش