QR CodeQR Code

عمران خان آج چکوال میں 500 بستروں کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

26 Dec 2020 11:50

وزیراعظم دورہ چکوال میں 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، دیگر منصوبوں کے ساتھ پہلی یونیورسٹی کا افتتاح بھی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج چکوال کا دورہ کریں گے جہاں وہ دیگر منصوبوں کے ساتھ پہلی یونیورسٹی کا افتتاح بھی کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان دورہ چکوال میں 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔  اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وعدے اور منشور کے مطابق پنجاب کےاضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم آج چکوال میں 500 بستروں کے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے شوبازوں کے برعکس وزیراعلیٰ عثمان بزدار حقیقی عوامی خدمت پریقین رکھتے ہیں، کسی مخصوص شہر نہیں، پنجاب بھر میں مساوی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 906246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906246/عمران-خان-آج-چکوال-میں-500-بستروں-کے-ہسپتال-کا-سنگ-بنیاد-رکھیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org