QR CodeQR Code

کٹھ پتلی حکومت کو این آر او نہیں ملے گا، مریم نواز

26 Dec 2020 12:32

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کئے جائیں گے، مسلم لیگ نون کے قائد پوری طرح اس موقف کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بےمعنی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پوری قوم کا فیصلہ ہے کہ اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا۔ مریم نواز نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصلہ ہے کہ کوئی مذاکرات نہیں کئے جائیں گے ، مسلم لیگ نون کے قائد پوری طرح اس موقف کے ساتھ کھڑے ہیں اس لیے کسی طرح کے مِنی یا گرینڈ ڈائیلاگ کی باتیں بےمعنی ہیں، اس جعلی اور کٹھ پتلی حکومت کو کسی طرح کا این آر او نہیں ملے گا یہ پوری قوم کا فیصلہ ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اتحاد، ایمان، تنظیم یہ وہ رہنما اصول ہیں جو بانی پاکستان نے اس ملک کے عوام کو سمجھائے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی یوم پیدائش پر وعدہ کرتے ہیں کہ ان اصولوں پر چلتے ہوئے ہم پاکستان کو فلاحی اور جمہوری ریاست بنائیں گے، جہاں آئین بالادست ہوگا اور عوام کو حقِ حکمرانی حاصل ہوگا۔

دریں اثناء مریم نواز نے اپنے والد اور پارٹی قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی بیٹی بھی ہوں اور آپ کے سیاسی نظر یے، بصیرت کی پیرو کار بھی ہوں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ کی بیٹی ہونا میرے لئے اعزاز بھی ہے اور عظیم ذمہ داری بھی، ایک بیٹی کی حیثیت سے اپنے والد اور ایک کارکن کے طور پر اپنے قائد کیلئے دعا گو ہوں۔


خبر کا کوڈ: 906260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906260/کٹھ-پتلی-حکومت-کو-این-ا-ر-او-نہیں-ملے-گا-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org