QR CodeQR Code

لاہور سے ملتان آنے والی ٹرین پٹڑی سے اتر گئی، مسافر محفوظ

9 Aug 2011 22:32

اسلام ٹائمز:پانچ گھنٹے بعد امدادی ٹرین نے موقع پر پہنچ کر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کرائی، ریلوے حکام نے شاہ شمس ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا


ملتان:اسلام ٹائمز۔ لاہور سے ملتان آنے والی شاہ شمس ایکسپرس پٹڑی سے اتر گئی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ حادثہ کے باعث لاہور اور کراچی کے درمیان ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی، تفصیلات کے مطابق شاہ شمس ایکسپریس لاہور سے ملتان آ رہی تھی کہ پٹڑی میں خرابی کے سبب ٹرین کا انجن اور ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی، حادثہ کے پانچ گھنٹے بعد امدادی ٹرین نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹرینوں کی آمدورفت بحال کرائی جبکہ دوسری جانب ریلوے حکام نے حادثہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، واضح رہے کہ رواں سال ٹرینوں کے پٹڑیوں سے اترنے کے متعدد حادثات پیش آئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 90629

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/90629/لاہور-سے-ملتان-آنے-والی-ٹرین-پٹڑی-اتر-گئی-مسافر-محفوظ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org