QR CodeQR Code

نواز شریف بتائیں انہیں سرائیکی صوبہ پر اعتراض کیوں ہے؟ جمشید دستی

9 Aug 2011 22:56

اسلام ٹائمز:صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نئے صوبوں کی فوری حمایت کا اعلان کرے، ملک میں امن و امان کی صورتحال آئے روز مخدوش ہوتی جا رہی ہے سیاسی قیادت کو اب ہوش کے ناخن لینا ہونگے


مظفر گڑھ:اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مظفر گڑھ سے منتخب رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ نواز شریف قوم کو بتائیں انہیں سرائیکی صوبہ پر اعتراض کیوں ہے، وہ منگل کو صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سرائیکی خطے کے لوگوں کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ نئے صوبے بنائے جائیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے نئے صوبوں کے قیام کی فوری طور پر حمایت کا اعلان کرنا چاہیے، نواز شریف قوم کو بتائیں کیا صوبہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے نام لسانی بنیاد پر نہیں، اگر یہ سچ ہے تو پھر انہیں سرائیکی صوبہ کے بننے اور اس کے نام پر اعتراض کیوں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال آئے روز مخدوش ہوتی جا رہی ہے، سیاسی قیادت کو اب ہوش کے ناخن لینا ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 90633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/90633/نواز-شریف-بتائیں-انہیں-سرائیکی-صوبہ-پر-اعتراض-کیوں-ہے-جمشید-دستی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org