0
Saturday 26 Dec 2020 18:55

جب مناسب ہوگا قیادت استعفوں سے متعلق فیصلہ کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ

جب مناسب ہوگا قیادت استعفوں سے متعلق فیصلہ کرے گی، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے استعفے بلاول بھٹو کو جمع کرا دیئے ہیں، جب مناسب ہوگا قیادت استعفوں سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ شہید محترمہ بے نظیر کی تیرہویں برسی کے لئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پارٹی رہنما شرجیل میمن اور تیمور تالپور کے ہمراہ گڑھی خدا بخش پہنچ گئے اور شہداء کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے استعفے قیادت کو جمع کرا دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے وزراء بیک ڈور سے آئے ہیں، ان وزراء کو اپنی نوکری کی فکر ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ میں لوگوں کی خدمت کیلئے بیٹھا ہوں، کرکٹ کھیلنے نہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سینیٹ، ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں، اس میں حصہ لینا ہے، میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے۔
خبر کا کوڈ : 906340
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش