0
Saturday 26 Dec 2020 18:57

مردم شماری پر ایم کیو ایم کا مطالبہ جائز ہے، گورنر سندھ

مردم شماری پر ایم کیو ایم کا مطالبہ جائز ہے، گورنر سندھ
اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مردم شماری سے متعلق ایم کیو ایم کا مطالبہ درست قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مطالبہ جائز ہے، خود پی ٹی آئی میں بھی یہ بات ہورہی ہے۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ مردم شماری کا مسئلہ جلد از جلد حل ہوجائے گا، ایسا ممکن ہی نہیں کہ ایم کیو ایم حکومتی اتحاد سے الگ ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ 2023ء کے انتخابات سے قبل نئی مردم شماری کرائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 906341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش