0
Saturday 26 Dec 2020 19:04

عقیدہ ختم نبوت کے بغیر اسلام مکمل نہیں ہو سکتا، پیر محفوظ مشہدی

عقیدہ ختم نبوت کے بغیر اسلام مکمل نہیں ہو سکتا، پیر  محفوظ مشہدی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما اور پی پی 68 سے مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ ہولڈر پیر محفوظ مشہدی نے واضح کیا ہے کہ ختم نبوت ایمان کا حصہ ہے، عقیدہ ختم نبوت کے بغیر اسلام مکمل نہیں ہو سکتا، امت مسلمہ نے ہمیشہ قادیانی فتنہ کی سرکوبی کی ہے لیکن پھر بھی کہیں عالمی سازشوں کے تحت سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے ذریعے قادیانی خود کے مسلمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، ایسی ناقابل قبول جسارت کی ہم مذمت کرتے ہیں، قرآن و حدیث کے مطابق قادیانی مرتد اور کافر ہیں تو اس پر دوبارہ بحث کی گنجائش نہیں رہ جاتی، جب قادیانیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں تو فتنہ احمدیہ کے سربراہ کے خلیفہ ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ گوگل انتظامیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے اور پاکستان کو بھی باقاعدہ طور پر اس پر احتجاج کرنا چاہئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پیر سید اقبال شاہ کی رہائشگاہ پر جمعیت علمائے پاکستان کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر جاوید نورانی، پیر سید واجد علی شاہ اور دیگر مقررین نے زور دیا کہ جے یو پی کا منشور پاکستان میں نظام مصطفی کا نفاذ ہے اور یہ جمہوری جدوجہد اور عوام کی حمایت سے ہوگا، مگر افسوس سرمایہ دارانہ نظام اور کرپٹ مافیا کے سیاست پر قبضے کے باعث ابھی تک قائداعظم محمد علی جناح کے اسلام کے سنہری اصولوں پر مشتمل قوانین شرعیہ کے نفاذ کی کوئی عملی کوشش نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد اہلسنت مولانا شاہ احمد نورانی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے میں جو کردار ادا کیا ہے، وہ امت مسلمہ کا ورثہ اور طرہ امتیاز ہے۔ مولانا شاہ احمد نورانی کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد ختم نبوت امت مسلمہ کے ایمان کا حصہ ہے۔ پیر محفوظ مشہدی نے واضح کیا کہ عقیدہ ختم نبوت کا ہر صورت دفاع کیا جائے گا۔ جے یو پی قرارداد ختم نبوت کی ہر صورت حفاظت کرے گی کیونکہ اسلام آخری دین ہے جس کے بعد کوئی نبی نہیں، مرزا غلام احمد قادیانی ملعون نے جو دعوے اور وعدے کی ھی وہ جھوٹ پر مبنی ہیں،ہم مسترد کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 906343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش