0
Saturday 26 Dec 2020 19:29

حافظ سعید سمیت جماعت الدعوۃ کے 6 رہنماوں کو ایک اور مقدمے میں سزا

حافظ سعید سمیت جماعت الدعوۃ کے 6 رہنماوں کو ایک اور مقدمے میں سزا
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ سعید سمیت 6 رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سزائیں سنا دیں۔ اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی جانب سے حافظ سعید، حافظ عبدالسلام، پروفیسر ظفر اقبال، محمد اشرف اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے پندرہ، پندرہ سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ کالعدم جماعت الدعوۃ کی طرف سے جاری تفصیل کے مطابق مذکورہ رہنماؤں کو دو، دو لاکھ جرمانہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حافظ سعید کیخلاف تین مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں، اے ٹی سی عدالتوں میں جماعت الدعوۃ رہنماؤں کیخلاف مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 906345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش