QR CodeQR Code

کرم، خرلاچی بارڈر سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ کی اجازت ملنے پر تاجر برادری کا اظہار مسرت

26 Dec 2020 23:16

حاجی تاج وزیر، شاہد بخاری اور کاشف حسین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور ایف بی آر کے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ خرلاچی بارڈر افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کا ایک انتہائی اہم مرکز ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت کی جانب سے ضلع کرم کے خرلاچی بارڈر پر ری بیٹ کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے پر تاجر برادری نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع کرم کے خرلاچی بارڈر پر افغانستان کو سیمنٹ کی ایکسپورٹ شروع ہوگئی ہے، جس پر تاجر برادری نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر حاجی تاج وزیر، شاہد بخاری، کاشف حسین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور ایف بی آر کے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ واضح رہے کہ خرلاچی بارڈر افغانستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کا ایک انتہائی اہم مرکز ہے۔


خبر کا کوڈ: 906384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906384/کرم-خرلاچی-بارڈر-سے-سیمنٹ-کی-ایکسپورٹ-اجازت-ملنے-پر-تاجر-برادری-کا-اظہار-مسرت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org