QR CodeQR Code

پاراچنار، پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا "پیخاور پوھنتون ستوری" کے نام سے الومنائی کا انعقاد

26 Dec 2020 23:37

ایونٹ کے چیف آرگنائزر محمد کاظم نے میڈیا کو بتایا کہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد اپنے سینئرز کو پہچاننا اور ان کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے جو کہ اب پریکٹیکل لائف میں داخل ہوچکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پشاور یونیورسٹی کے طلبہ کا "پیخاور پوھنتون ستوری" کے نام سے الومنائی کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاراچنار سول آفیسر کلب میں پشاور یونیورسٹی کے طلبہ نے پیخاور پوھنتون ستوری کے نام سے الومنائی کا انعقاد کیا، جس میں طلبہ اور فارغ التحصیل گریجویٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام میں طلبہ نے اپنے من پسند اشعار پیش کئے اور علاقائی رقص پیش کیا۔ اس موقع پر ایونٹ کے چیف آرگنائزر محمد کاظم نے میڈیا کو بتایا کہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد اپنے سینئرز کو پہچاننا اور ان کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے جو کہ اب پریکٹیکل لائف میں داخل ہوچکے ہیں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

طالب علم محمد رضا کا کہنا ہے کہ یہ پہلا الومنائی تھا اور انشاء اللہ یہ سلسلہ ہر سال جاری رہے گا، پروگرام میں قبائلی طلبہ کو تعلیم کے حوالے سے درپیش مسائل زیر بحث لائے گئے اور تعلیمی بہتری کیلئے مستقبل قریب میں ایک بہترین لائحہ عمل تیار کرنے پر زور دیا گیا۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پاراچنار کے پرنسپل احمد جان نے پروگرام کے انعقاد کو خوش آئند اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس قسم پروگرامات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے تاکہ طلبہ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 906389

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906389/پاراچنار-پشاور-یونیورسٹی-کے-طلبہ-کا-پیخاور-پوھنتون-ستوری-نام-سے-الومنائی-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org