0
Sunday 27 Dec 2020 00:00

ملتان، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد 

ملتان، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان(شعبہ خواتین ) کی جانب سے جامعہ خدیجة الکبری میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کی مناسبت تقریب منعقد ہوئی، جس میں ضلعی سیکرٹری جنرل خانم تصدق زہرا قاضی، خانم زاہدہ بخاری،، خانم بنت الہدی، خانم آسیہ بتول سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواتین رہنمائوں نے بانی پاکستان کے کردار اور اُن کی مسلمانوں کے لیے کی جانے والی کوششوں کا تذکرہ کیا۔ خواتین رہنمائوں کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی کامیابی میں اُن کی شیر دل بہن محترمہ فاطمہ جناح کا اہم کردار ہے، لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ اس ملک پر ملک دشمن افراد کی اولادیں مسلط ہیں، قائداعظم محمد علی جناح کی وفات کے بعد اُن کی بہن کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے، آج ملک کرونا جیسی وباء کے گھیرے میں ہے جبکہ عالم اسلام بھی اس وقت سخت مشکلات میں ہے، پوری دنیا کی مشکلات کا خاتمہ امام زمانہ کے ظہور سے ہی ہوگا، ہمیں اپنے امام کے ظہور کے لیے زمینہ سازی کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
خبر کا کوڈ : 906392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش