QR CodeQR Code

امریکا کو منفی کردار کی بہتری کیلئے زیادہ کوشش کرنا ہو گی، پاکستان میں فوجی سرگرمیوں سے امریکا کا کردار مشکوک ہوا، حسین حقانی

9 Aug 2011 23:34

اسلام ٹائمز:امریکہ میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلے ہی امریکا کے کردار کے بارے میں کافی شکوک وشبہات پائے جاتے تھے، لیکن ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن اور لاہور میں ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو پاکستانیوں کی ہلاکت کے باعث پاکستانیوں کے دلوں میں امریکا کے بارے میں مزید شکوک وشبہات پیدا ہوئے۔


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا میں متعین پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں براہ راست فوجی سرگرمیوں کی وجہ سے امریکی کردار مشکوک ہوا۔ امریکی ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی امریکا کے کردار کے بارے میں کافی شکوک وشبہات پائے جاتے تھے، لیکن ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے خلاف امریکی آپریشن اور لاہور میں ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں دو پاکستانیوں کی ہلاکت کے باعث پاکستانیوں کے دلوں میں امریکا کے بارے میں مزید شکوک وشبہات پیدا ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کو منفی کردار کی بہتری کیلئے بہتر کوششیں کرنا ہوں گی۔ حسین حقانی نے مزید کہا کہ پاکستانی امریکا کو ایسا اتحادی تصور کرتے ہیں جس پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا اور امریکا بھی ہماری ان کوششوں کو شک کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کر رہے ہیں، لیکن حقیقت یہی ہے کو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 90641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/90641/امریکا-کو-منفی-کردار-کی-بہتری-کیلئے-زیادہ-کوشش-کرنا-ہو-گی-پاکستان-میں-فوجی-سرگرمیوں-سے-کا-مشکوک-ہوا-حسین-حقانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org