0
Sunday 27 Dec 2020 07:30

فضل الرحمان اور مریم نواز کی سیاست انکی پارٹیوں کو ہی لے ڈوبی ہے، فواد چوہدری

فضل الرحمان اور مریم نواز کی سیاست انکی پارٹیوں کو ہی لے ڈوبی ہے، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ مریم نواز ریکارڈ درست کریں انہیں عمران خان نے جیل میں بند نہیں کیا بلکہ پانامہ کیس عالمی سطح پر بنا تھا جس کا وہ حصہ تھیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لوگ اب یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ لندن کے اپارٹمنٹس ان کے تھے تو ذرائع کیا تھے؟ ان کی ناصرف اربوں روپے کی جائیدادیں نکلی ہیں بلکہ مریم نواز لاکھوں روپے تیاری پر خرچ کرکے بات کرنے جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو سیاست کا کوئی تجربہ نہیں، وہ غصے میں بات کرتی ہیں، ان کی باتوں میں تلخی تمام اداروں کیلئے ہے وہ سب سے ناراض ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان کی سیاست صرف عمران دشمنی پر کھڑی ہے، اس لیے لوگوں نے ان کو مسترد کیا، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ٹوٹ رہی ہے، نواز شریف اور فضل الرحمان کے بیانیے سے پیپلزپارٹی نے فاصلہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی پارٹی میں ٹوٹ پھوٹ ہوئی، اس کا سلسلہ یہاں نہیں رکے گا بلکہ ن لیگ تک جائے گا، مریم نواز کی سیاست اس پارٹی کو ہی لے ڈوبی ہے، ان کے تمام بیانات جھوٹ پر مبنی ہوتے ہیں، یہ الٹی میٹم حکومت کو دے رہے تھے اور قدم ان کے اپنے لڑکھڑا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی تحریک عملی طور پر ختم ہوچکی ہے، لاہور ان کیلئے واٹرلو ثابت ہوا ہے، اپوزیشن کی کمزوری کے مد نظر ہمیں اپنی پالیسی میں سختی لانے کی ضرورت نہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میں حق میں ہوں کہ حکومت اپوزیشن کو اس مشکل سے نکلنے کا راستہ دے، عمران خان کیلئے پی ڈی ایم، نون لیگ، مریم نواز یا بلاول چیلنج نہیں، ان کے کہنے پر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا یہ صرف شوپیس ہیں۔ فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ بات چیت کیلئے پارلیمان بہترین فورم ہے اور عمران خان نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کرتے ہیں، ہم چاہتے ہیں ایسا انتخابی نظام لایا جائے جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سابق وزیراعظم مریم نواز بینظیر بھٹو کی برسی  میں شرکت کیلئے لاڑکانہ پہنچی ہیں اور راستے میں متعدد مقامات پر کارکنوں سے خطاب کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 906418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش