0
Sunday 27 Dec 2020 08:06

جنوبی یمن کے سقطری جزیرے پر اسرا‏ئیل اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی چھاونی کا انکشاف

جنوبی یمن کے سقطری جزیرے پر اسرا‏ئیل اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی چھاونی کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سعودی جارحیت کے شکار عرب ملک یمن میں صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی چھاونی کی موجودگی کی خبر سامنے آئی ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار ہارٹیز نے لکھا ہے کہ جنوبی یمن کے سقطری جزیرے پر اسرا‏ئیل اور متحدہ عرب امارات کی مشترکہ فوجی چھاونی موجود ہے۔ اسرائیل کے اس اخبار کے مقالہ نگار زفی بارئیل نے لکھا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے حکام، یمن کے اس جزیرے کے عوام کی زندگی پر پوری طرح مسلط ہیں۔ اس رپورٹ کی بنیاد پر امارات نے اس جزیرے کو یمن کے مقامی باشندوں کے لئے بند کر دیا ہے اور یمنی شہریوں کے لئے کام اور روزگار کے لئے سخت قوانین بنائے ہیں۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے یمن کے جزیرہ سقطری میں مشترکہ فوجی چھاونی، امریکا سے ایف 35 جنگی طیارہ حاصل کرنے کے لئے بنائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی چھاونی میں اسرائیلی بحریہ کے فوجی تعینات ہیں۔
خبر کا کوڈ : 906423
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش