0
Monday 28 Dec 2020 18:21

خادم حسین رضوی کی رسم چہلم 3 جنوری کو ادا کی جائے گی

خادم حسین رضوی کی رسم چہلم 3 جنوری کو ادا کی جائے گی
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم مورخہ 3 جنوری بروز اتوار چوک یتیم خانہ ملتان روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ تقریب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب صبح 9 بجے شروع ہو جائے گی۔ رسم چہلم کی تقریب میں پہلے قرآن خوانی ہو گی، جس کے بعد تحریک کے قائدین خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ملک بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد رسم چہلم میں شرکت کرے گی۔ رسم چہلم کی تقریب میں آئندہ کے لائحہ عمل اور حکومت کیساتھ ہونیوالے معاہدے پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔



 
خبر کا کوڈ : 906444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش