QR CodeQR Code

صوبہ بہاولپور کی بحالی کا مقدمہ سرائیکستان سے نتھی نہ کیا جائے، تحریک بحالی صوبہ بہاولپور

10 Aug 2011 00:05

اسلام ٹائمز:تحریک کے جنرل سیکرٹری اکرم انصاری نے کہا ہے کہ صوبہ بحالی کے مسئلہ پر کسی پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں ہے، جس طرح جنرل ضیاء اور مشرف کے قانون کو ختم کیا گیا اسی طرح جنرل یحییٰ کے اقدام کو ختم کر کے صوبہ بہاولپور کی بحالی کا اعلان کیا جائے


بہاولپور:اسلام ٹائمز۔ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے جنرل سیکرٹری اکرم انصاری نے کہا ہے بہاولپور کی صوبائی بحالی کا مقدمہ سرائیکستان سے مختلف ہے، جس طرح جنرل ضیاء اور مشرف کے قانون کو ختم کیا گیا ہے، اسی طرح جنرل یحییٰ خاں کے اقدا م کو ختم کر کے بہاولپور کی صوبائی بحالی کا اعلان کیا جائے، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ بحالی کے مسئلہ پر کسی پارلیمنٹ کی ضرورت نہیں ہے، سرائیکستان کے پوجاریوں کو دوتہائی اکثریت ضروری ہے لیکن بہاولپور صوبے کو نہیں، اکرم انصاری نے کہا حکمرانوں نے ذاتی مفاد کو مدنظر رکھ کر بہاولپور کی عوام کے ساتھ ناانصافی کی، آج بھی بہاولپور کے عوام سے ریفرنڈم کرایا جائے تو سازش ٹولوں اور حکومتی ایجنٹوں کو کا پتہ چل جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 90645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/90645/صوبہ-بہاولپور-کی-بحالی-کا-مقدمہ-سرائیکستان-سے-نتھی-نہ-کیا-جائے-تحریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org