QR CodeQR Code

جس ٹولے نے بھٹو کےحقیقی ورثاء کو حق نہ دیا، وہ سندھ کےعوام کو کیا انصاف دینگے، فردوس عاشق اعوان

27 Dec 2020 16:20

معاون خصوصی نے کہا کہ جعلی راجکماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی کہ انکی سیاست اور وراثت پر قابض گروہ نے انکی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوش عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثاء کو حق نہ دیا، وہ سندھ کی مظلوم عوام کو کیا انصاف دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے گڑھی خدا بخش میں جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جعلی راجکماری کی گڑھی خدا بخش آمد سے ذوالفقار بھٹو اور بی بی شہید کی روح تڑپ اٹھی ہوگی کہ ان کی سیاست اور وراثت پر قابض گروہ نے ان کی قربانیوں کو ذاتی مفاد پر قربان کر دیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ضیاء الحق کے منہ بولے بیٹے اور اس کی باقیات کو گلے لگا کر بھٹو اور بی بی شہید کے جمہوری فلسفے کو تار تار کر دیا ہے، یقیناً بی بی شہید کے خلاف کی جانے والی سیاہ کاریوں کے حوالے سے اپنے چچا اور والد کی طرف سے قبر پر کھڑے ہو کر جعلی راجکماری نے معذرت بھی ضرور کی ہوگی۔ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ جس ٹولے نے بھٹو کے حقیقی ورثاء کو حق نہ دیا، وہ سندھ کی مظلوم عوام کو کیا انصاف دیں گے، بھٹو کے اصل وارث دربدر جبکہ بھٹو کی وراثت اور سیاست پر ناجائز قابضین جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف عمل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 906504

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906504/جس-ٹولے-نے-بھٹو-کےحقیقی-ورثاء-کو-حق-نہ-دیا-وہ-سندھ-کےعوام-کیا-انصاف-دینگے-فردوس-عاشق-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org