QR CodeQR Code

امریکی شہ پر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر میں خطرناک حد تک تیزی آ گئی ہے، رام اللہ

27 Dec 2020 19:04

فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونی رژیم نے عمدی طور پر فلسطین کے اردگرد دسیوں غیر قانونی پراجیکٹ شروع کر رکھے ہیں جنکے باعث ایکطرف تو مشرقی قدس کو مغربی قدس سے جدا کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف شہر کے اندر جابجا قائم بڑی یہودی بستیوں کیلئے بہت بڑی بڑی سڑکیں تعمیر کرکے قدیمی فلسطینی آبادی کو بکھیر کر رکھ دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ جاری سال کے دوران امریکی شہ پر مقبوضہ قدس میں تعمیر ہونے والی غیر قانونی یہودی بستیوں میں خطرناک حد تک تیزی آ گئی ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں غاصب صیہونی رژیم نے عمدی طور پر فلسطین کے اردگرد دسیوں غیر قانونی پراجیکٹ شروع کر رکھے ہیں جن کے باعث ایک طرف تو مشرقی قدس کو مغربی قدس سے جدا کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف شہر کے اندر جا بجا قائم بڑی یہودی بستیوں کے لئے بہت بڑی بڑی سڑکیں تعمیر کر کے قدیمی فلسطینی آبادی کو بکھیر کر رکھ دیا گیا ہے۔

عرب ای مجلے العربی الجدید کے مطابق رام اللہ نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ سال 2020ء کے دوران قدس شریف کے جنوبی و شمالی حصوں کے اندر غیر قانونی یہودی بستیوں کی تعمیر میں کئی گنا کا اضافہ ہوا ہے جبکہ غاصب صیہونی رژیم نے جنوبی قدس میں واقع غیر قانونی یہودی بستیوں ہارحوما، جغعات ہمتوس اور جیلو میں ہزاروں نئے یہودی گھروں، انہیں باہم ملانے کے لئے بڑی بڑی سڑکوں کی تعمیر اور ان بستیوں کو فلسطینی آبادیوں سے کاٹنے کے متعدد منصوبے جاری کر رکھے ہیں۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں قدس شریف کی قدیمی قلندیا ایئرپورٹ کی جگہ ہزاروں غیر قانونی یہودی گھروں کی تعمیر کے صیہونی منصوبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ اس منصوبے کا مقصد قدس شریف کے مستقبل کے بارے ممکنہ کسی بھی راہ حل کو تباہ کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 906516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906516/امریکی-شہ-پر-غیر-قانونی-یہودی-بستیوں-کی-تعمیر-میں-خطرناک-حد-تک-تیزی-آ-گئی-ہے-رام-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org