0
Sunday 27 Dec 2020 19:45

ملتان، پی وائی او کے زیراہتمام بینظیر بھٹو کی تیرھویں برسی کے موقع پر تقریب 

ملتان، پی وائی او کے زیراہتمام بینظیر بھٹو کی تیرھویں برسی کے موقع پر تقریب 
اسلام ٹائمز۔ پیپلزیوتھ آرگنائزیشن ملتان شہر کے صدر محمد علی نومی بھٹہ اور تحصیل صدر رضوان سیال  نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مکمل کریں گے اور وطن عزیز کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے، موجودہ حکمران جتنا مرضی واویلہ کرلیں ان کی نااہل ٹیم سوائے محرومیوں کے عوام کو کچھ نہیں دے سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوک کمہارانوالہ پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تیرھویں سالانہ برسی کے موقع پر کینڈل لائٹ کی تقریب میں خطاب کے دوران کیا، جس میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی عمردرازی اور جلد صحت یابی کے لئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔ اس موقع پر صدر این اے 155ملک اسامہ، سنئیر نائب صدر حیدر چوہان، شیخ عبید، روف خان، معاد مرزا، ارمان ملک، مستنصر خان موجود تھے۔ محمد علی نومی بھٹہ، سنیئر نائب صدر حیدر چوہان نے مزید کہا کہ پی وائی او کے کارکن پارٹی کا ہراول دستہ ہیں جو پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آج ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے نظریے کی جیت ہوئی ہے، حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے، جلد خاتمہ ہوگا۔ 
خبر کا کوڈ : 906517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش