QR CodeQR Code

 ڈی ایم سے پوچھتا ہوں کہ وہ استعفے کب دیں گے

لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے، شاہ محمود قریشی 

مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتا نظر آرہا ہے 

27 Dec 2020 20:00

ملتان میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپوزیشن قیادت ذاتی ایجنڈے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرونی جارحیت و دہشتگردی کیخلاف یکجاں ہوں گے، ملکی سلامتی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے، ہمارے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ ہندوستان پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کالعدم تنظیموں سے رابطے کرکے پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں 14 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعے ڈوزیئر کے ذریعے عالمی برادری کو آگاہ کیا کہ ہندوستان پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔ لیکن ہندوستان اپنی اس کوشش میں ناکام رہے گا، ہندوستان سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے اربوں روپے مختص کئے ہیں جبکہ ہندوستان افغانستان کے امن مشن میں بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کیخلاف ہندوستانی سازشوں کو ڈس انفولیب نے بھی بے نقاب کیا۔بھارت کی غیرانسانی پالیسیوں کی بدولت بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں اور خلفشار نظر آرہا ہے، جن پر قابو پانے کی بجائے اور ان کو چھپانے کیلئے بھارت پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہا ہے۔ جن کی بدولت خطہ عدم توازن کا شکار ہو رہا ہے اور اس کے بھیانک نتائج ہو سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے سفارتی و عملی میدان میں کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج دہشتگروں کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہے اور ملکی سلامتی کے حوالے سے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں امید ظاہر کرتا ہوں ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپوزیشن قیادت ذاتی ایجنڈے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیرونی جارحیت و دہشتگردی کیخلاف یکجاں ہونگے۔، ملکی سلامتی کے حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کے مطابق افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس عوام کیلئے کچھ نہیں، لاہور اور لاڑکانہ کی سڑکوں پر ایک دوسرے کو گھسیٹنے کے اعلان کرنے والے ایک دوسرے کے گھروں کے مہمان بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی اصلیت ہے، انہوں نے کہا کہ میں سوال کرتا ہوں لاڑکانہ جلسے میں مولانا فضل الرحمن کیوں نہیں آئے؟ میں پہلے دن سے کہ رہا ہوں پی ڈی ایم کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے، میں پی ڈی ایم سے پوچھتا ہوں کہ وہ استعفے کب دیں گے؟۔ آپ کو سینیٹ کے الیکشن کا انتظار ہے یا عوام سے ہمدردی ہے؟۔ میں آج یہ پیشین گوئی کررہا ہوں مفادات کی بنیاد پر بننے والا پی ڈی ایم جلد اپنے انجام کو پہنچتا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کرپشن اور لوٹی ہوئی دولت کو تحفظ دینے کیلئے پی پی ن لیگ ایک ہو گئے ہیں۔ آج ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید کی روح کو تکلیف پہنچ رہی ہوگی، ان کے فلسفے اور نظریات کے بدترین مخالف آج ان کے گھر براجمان ہیں۔


خبر کا کوڈ: 906518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906518/لاہور-اور-لاڑکانہ-کی-سڑکوں-پر-ایک-دوسرے-کو-گھسیٹنے-کے-اعلان-کرنے-والے-گھروں-مہمان-بن-گئے-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org