0
Monday 28 Dec 2020 00:05

بےنظیر بھٹو قتل کے محرک وہ عناصر ہیں جو مذہب کی آڑ میں تکفیریت کو جائز قرار دیتے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

بےنظیر بھٹو قتل کے محرک وہ عناصر ہیں جو مذہب کی آڑ میں تکفیریت کو جائز قرار دیتے ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ بےنظیر بھٹو کا قتل ملک کے امن اور استحکام کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ تھا، ملک دشمن عناصر نے اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے دہشت گردی، انتہاء پسندی، مسلکی منافرت اور صوبائی و لسانی تعصب کے پرچار سمیت ہر ہتھیار ہم پر استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بےنظیر بھٹو جمہوری وزن رکھنے والی ایک نڈر سیاست دان تھیں، ضیاء جیسا بدترین آمر بھی انہیں سرنگوں نہیں کرسکا، بےنظیر بھٹو کے قتل کے محرک وہ عناصر ہیں، جو مذہب کی آڑ میں تکفیریت اور قتل و غارت کو جائز قرار دیتے ہیں، وطن عزیز کو جتنا نقصان مذہبی انتہاء پسندی سے پہنچا اتنا کسی دوسری طاقت نے نہیں پہنچایا، وہی ملک دشمن قوتیں مختلف انداز سے آج بھی اپنے شیطانی عمل میں مصروف ہیں، ان کا بنیادی ہدف قومی سلامتی کو نقصان پہنچا کر ملک کی ترقی میں رکاوٹیں پیدا کرنا ہے۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہیئے کہ وہ اس آڑے وقت میں ذاتی رنجشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک دشمنوں کے خلاف مشترکہ سعی کریں، مختلف جماعتوں کے مابین نظریاتی اختلاف ہونا ایک اٹل حقیقت ہے، لیکن اس امر کو بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا کہ مادر وطن کی سلامتی و استحکام سب جماعتوں کا مشترکہ منشور ہے، ذاتی مفادات کے لئے اگر یکجا ہوا جاسکتا ہے تو عوامی مفاد کی خاطر حکومت کا ساتھ کیوں نیں دیا جا سکتا۔ دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے گلگت کے علاقے منی مرگ میں ہیلی کاپٹر کے حادثے میں پاک فوج کے چار افسران و اہلکاران کی شہادت پر اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے، جو ملک کی حفاظت کے لئے ہر محاذ پر مصروف عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 906571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش