QR CodeQR Code

پشاور میں کلو مرغی 196 اور انڈے 300 روپے درجن ملنے لگے

28 Dec 2020 02:11

مٹر کی قیمت گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 200 سے کم ہو کر 70 روپے، ادرک 550 سے کم ہوکر  500، سبز مرچ 100 سے بڑھ کر 130، کریلہ  کا نرخ 200 سے کم ہو کر 110، بھنڈی 200، توری 80 روپے فی کلو ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ایک کلو زندہ مرغی 190 جبکہ انڈے 300 روپے درجن ملنے لگے۔پشاور میں مرغی کی قیمت میں مزید کمی آ گئی، زندہ مرغی فی کلو 196 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، گذشتہ ہفتے مرغی کا فی کلو نرخ 221 روپے تھا تاہم فارمی انڈے کا نرخ فی درجن 300 روپے سے کم نہ ہو سکا۔ سرکاری نرخ کے مطابق سبزیوں میں آلو سرخ کا نرخ 90 کم ہو کر 40 روپے، پیاز 80، ٹماٹر 100سے کم ہو کر 70، لیموں 100 روپے سے کم ہو کر 70 روپے فی کلو، مٹر کی قیمت گذشتہ ہفتے کے مقابلے میں 200 سے کم ہو کر 70 روپے، ادرک 550 سے کم ہوکر  500، سبز مرچ 100 سے بڑھ کر 130، کریلہ  کا نرخ 200 سے کم ہو کر 110، بھنڈی 200، توری 80، لہسن 250 سے کم ہو کر 200 روپے، گوبھی 50 سے کم ہو کر  30 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 906580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/906580/پشاور-میں-کلو-مرغی-196-اور-انڈے-300-روپے-درجن-ملنے-لگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org